• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا میں 19 اپریل سے نویں سے 12جماعت تک اسکول کھولنے کا اعلان

شائع April 16, 2021
دونوں صوبوں میں بورڈ امتحانات کے پیش نظر ان کلاسز کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے پی
دونوں صوبوں میں بورڈ امتحانات کے پیش نظر ان کلاسز کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے پی

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بورڈ امتحانات کے پیش نظر 19 اپریل سے نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 19 اپریل سے پنجاب کے اہم شہروں میں ہفتے کے چار دن 9ویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ہمارے لیے تعلیمی ادارے بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، شفقت محمود

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹی ٹی سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں 19 اپریل سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز ہوں گی۔

مراد راس نے کہا کہ دیگر اضلاع پہلے سے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کریں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی اگلے مہینے بورڈ امتحانات کے پیش پیر کے دن سے نویں سے 12ویں جماعت تک کے لیے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ صوبائی وزرا کے علاوہ کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافے کی شرح پر تشویش ظاہر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تیسری لہر، این سی او سی نے مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے اور سرکاری دفاتر میں بھی عملے کی حاضری کو 50 فیصد سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوران اجلاس بورڈ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں نویں سے 12 جماعت تک کے لیے اسکول 19 اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا صوبائی وزارت تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 21 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب ان تمام اضلاع میں بورڈ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں نویں سے 12ویں جماعت کے لیے اسکول کھول دیے جائیں گے۔

ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر، بونیر، باجوڑ، خیبر، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، اپر چترال، لوئر چترال، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کلاسز نصف بچوں کو ہفتے کے تین دن اسکول آنے کی اجازت ہو گی جبکہ بقیہ بچے اگلے تین دن اسکول آئیں گے۔

مزید پڑھیں: او لیول امتحانات 15 مئی کے بجائے 10 مئی کو شروع ہوں گے، وزیرتعلیم

اس کے علاوہ پرائمری سے آٹھویں جماعت تک کے لیے اسکول بدستور 27 اپریل تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جن اضلاع اور علاقوں میں اسکولز کی بندش کا حکم نہیں دیا گیا تھا، وہ تمام طلبہ کے ساتھ پڑھائی کا عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے پیش نظر 10 مارچ سے اسلام آباد سمیت ملک کے کچھ شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان تھا اور وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نطر صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024