• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ویوو کا نیا اسمارٹ فون وی 21 اپریل کے آخر میں متعارف کرانے کا اعلان

شائع April 16, 2021
وی 21 — فوٹو بشکریہ ویوو
وی 21 — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو کی وی سیریز کا نیا فون اپریل کے آخر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

ویوو وی 21 کو 27 اپریل کو ملائیشیا میں پیش کیا جائے گا جس کی تصدیق کمپنی نے کی ہے۔

ویوو ملائیشیا نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ وی 21 سیریز کو 27 اپریل کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس سیریز کے 3 ماڈلز ویوو وی 21 فورجی، وی 21 فائیو جی اور وی 21 ای متعارف کرائے جائیں گے جن کے فیچرز کے حوالے سے لیکس سامنے آچکی ہیں۔

ان فونز میں امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا اور فرنٹ کیمرا 44 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 2 ایل ای ڈی فلیش لائٹس، او آئی ایس جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

فون کا بیک کور 2 رنگوں پر مشتمل ہوگا جبکہ 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا جسے کمپنی کی جانب سے اے آئی کیمرا قرار دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ سیلفی کیمرا یں آئی آٹو فوکس کا فیچر بھی ہوسکتا ہے جو آنکھوں کی حرکت کو ٹریک کرکے لوگوں کو فریم کے اندر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ویوو وی 21 کی قیمت 50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ویوو وی 15 پرو پہلا اسمارٹ فون تھا جس میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا اور اس کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی ایسے ہی سیلفی کیمرا دینا شروع کردیئے۔

اسی طرح ویوو وی 17 پرو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تھا جس میں ڈوئل پوپ اپ سیلفی کیمرا سیٹ اپ دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024