• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزڈن کی سال کے بہترین کرکٹرز کی فہرست میں رضوان بھی شامل

شائع April 16, 2021
رضوان نے گزشتہ سال تینوں فارمیٹس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
رضوان نے گزشتہ سال تینوں فارمیٹس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

وزڈن نے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان عمدہ کارکردگی کی بدولت اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کرکٹ کی بائبل تصور کیے جانے والے ادارے وزڈن نے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہیں جبکہ بھارت کا کوئی بھی بلے باز فہرست میں جگہ نہ بنا سکا۔

وزڈن نے محمد رضوان کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور انگلینڈ کے زیک کرالی، ڈومینک سبلی اور ڈیرن اسٹیونز کو بھی سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس لگاتار دوسرے سال بہترین کرکٹر کا ایوارڈ لے اڑے۔

15 اپریل کو شائع ہونے والے وزڈن المانیک کے شمارے میں بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 58.28 کی اوسط سے سب سے زیادہ 671 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 19 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وزڈن نے آسٹریلیا کی بیتھ کو سال کی بہترین وومن کرکٹر جبکہ کیرن پولارڈ بہترین ٹی20 کرکٹر قرار پائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024