• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالیہ بھٹ کورونا وائرس سے صحتیاب

شائع April 15, 2021
عالیہ بھٹ میں 2 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عالیہ بھٹ میں 2 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا سے صحتیابی سے متعلق بتایا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ بھٹ بہت خوش اور تندرست نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: بوائے فرینڈ کے صحت یاب ہوتے ہی عالیہ بھٹ کورونا کا شکار ہوگئیں

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ 'یہ وہ وقت ہے جب منفی ہونا ایک اچھی چیز ہے'۔

2 اپریل کو عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عالیہ بھٹ نے کورونا کی علامات کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی لیکن ذرائع نے بتایا تھا کہ ان میں زیادہ علامات نہیں ہیں۔

عالیہ بھٹ کو ایک ایسے وقت میں کورونا ہوا تھا جب ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشےکمار 9 دن میں کورونا وائرس سے صحتیاب

ان سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا سے صحت یاب ہو چکی ہیں، زیادہ تر شوبز شخصیات 2 ہفتوں میں جب کہ بعض تین ہفتوں میں ہی صحت یاب ہوگئی تھیں۔

تاہم تاحال عامر خان، کترینہ کیف، وکی کوشل، بھومی پڈنیکر اور پریش راول سمیت چند دیگر اداکار کورونا کی وجہ سے گھر تک محدود ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور وہاں اپریل کے پہلے ہفتے،سے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آرہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024