• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

شائع April 15, 2021
—فوٹو: ویکی میڈیا کامنز
—فوٹو: ویکی میڈیا کامنز

لاہور: حکومت پنجاب نے جلد سے جلد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے مقدمات میں بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت سمیت دیگر تجاویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ خصوصی عدالتیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات تاخیر کا شکار نہ ہوں اور ہر کیس کے فیصلے کے لیے ایک مخصوص ٹائم فریم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا ایک اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت عدلیہ کے کردار کو سراہا۔

گورنر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور گورنر ہاؤس میں ان کے کیسز کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستان کے 12 یورپی ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے ہیں'

پنجاب کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری (اے سی ایس) ارم بخاری، لا سیکریٹری بہادر علی خان، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈائریکٹر جنرل سعید اللہ مغل، لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار اور پنجاب اوورسیز کمشنر عارف جاوید، اوورسیز کمشنر خادم عباس، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب وسیم، ڈی جی اوورسیز عشرت اللہ، ڈائریکٹر لیگل اوورسیز کمیشن راجا زبیر اور پرنسپل سیکریٹری برائے گورنر ڈاکٹر راشد منصور نے اجلاس میں شرتک کی۔

اے سی ایس ارم بخاری نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ تمام صوبائی محکمے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی عدالتوں کے قیام سمیت کسی بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

وسیم رمے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ او پی سی کے وائس چیئرمین، متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ سیکریٹری لا سے اپنے دفتر میں ملاقات کریں گے اور خصوصی عدالتوں کے قیام سمیت اقدامات سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر 26 فیصد بڑھی ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے بحران کے باوجود پاکستان کی معاشی طاقت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور عدلیہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی طور پر کام کر رہی ہے لیکن خصوصی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے قانون میں ترمیم سمیت تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024