• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاک بھارت حکام کی دبئی میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت

شائع April 15, 2021
ان رپورٹس کی پاکستانی فوج اور بھارتی وزارت خارجہ سے تصدیق کی کوششیں خالی گئیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ان رپورٹس کی پاکستانی فوج اور بھارتی وزارت خارجہ سے تصدیق کی کوششیں خالی گئیں—فائل فوٹو: رائٹرز

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ انٹیلی جنس افسران نے کشمیر کے معاملے پر حالیہ تناؤ کم کرنے کے لیے نئی کوششوں کے طور پر جنوری میں دبئی میں خفیہ بات چیت کی تھی۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ بات نئی دہلی میں اس معاملے کی معلومات رکھنے والے افراد نے بتائی۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں نے بیک چینل سفارتکاری دوبارہ شروع کی ہے جس کا مقصد آئندہ کئی ماہ میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معمولی روڈ میپ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق

خیال رہے کہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کے مابین طویل عرصے سے متنازع ہے، دونوں ممالک پورے خطے پر اپنا دعویٰ کرتے ہیں لیکن صرف ایک حصے پر حکمرانی کرتے ہیں۔

2 افراد نے بتایا کہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے عہدیداران ایک اجلاس کے لیے دبئی گئے تھے جس کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ہوا تھا۔

تاہم ان رپورٹس کی پاکستانی فوج اور بھارتی وزارت خارجہ سے تصدیق کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

تاہم ایک دفاعی تجزیہ کار عائشہ صدیقہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستانی اور بھارتی انٹیلی جنس عہدیداران تیسرے ممالک میں کئی ماہ سے ملاقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خدشہ ہے پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے خیال میں اعلیٰ سطح کے لوگوں نے تھائی لینڈ، دبئی اور لندن میں ملاقاتیں کی ہیں۔

عائشہ صدیقہ نے کہا کہ اس قسم کی ملاقاتیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں بالخصوص بحران کے وقت لیکن سرِ عام کبھی ان کا اعتراف نہیں کیا گیا۔

دہلی سے ایک فرد نے کہا کہ 'بہت ساری باتیں اب بھی غلط ہوسکتی ہیں، یہ بہت ہی معنی خیز ہے۔

ایک اور فرد کا کہنا تھا کہ اس لیے کوئی سرِ عام اس معاملے پر بات نہیں کررہا، ہمارے پاس اس کے لیے کوئی نام نہیں ہے، یہ امن عمل نہیں ہے، آپ اسے دوبارہ رابطے کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان، بھارت پر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں براہِ راست مذاکرات کرنے کیلئے زور

کشمیر دشمنی پر کتاب لکھنے والی مائرہ میک ڈونلڈ نے کہا کہ 'بھارت اور پاکستان کے لیے بات چیت نہ کرنے سے بہتر بات چیت کرنا ہے اور اس سے بھی زیادہ بہتر یہ ہے کہ یہ تشہیر کی چکا چوند کے بجائے خاموشی سے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'لیکن بنیادی تناؤ کے انتظام سے بہت آگے نکلتے نہیں دیکھ رہی، ممکنہ طور پر مشکل وقت میں دونوں ممالک کی مدد کرنا ہے'۔

مائرہ میک ڈونلڈ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان سے امریکی انخلا کے نتائج کو حل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کو چین کے ساتھ اپنی متنازع سرحد پر کہیں زیادہ غیر مستحکم صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


یہ خبر 15 اپریل 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024