• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے سونی کے 2 نئے اسمارٹ فونز پیش

شائع April 14, 2021
— فوٹو بشکریہ سونی
— فوٹو بشکریہ سونی

سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ایکسپیریا 1 III متعارف کرادیا ہے۔

6.5 انچ کے 4K او ایل ای ڈی ڈسپلے میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون میں پہلی بار دی گئی ہے۔

14 اپریل کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران اس فون کو ایکسپیریا 5 III کے ساتھ پیش کیا گیا، جس میں 6.1 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا۔

ایکسپیریا ون III، فوٹو بشکریہ سونی
ایکسپیریا ون III، فوٹو بشکریہ سونی

دونوں فونز میں ایک ایسا ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جس میں ایسا زوم لینس موجود ہے جو اپنے فوکل لینتھ کو بدل سکتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ دونوں فونز عام لوگوں کی بجائے فوٹوگرافرز، فلم سازوں اور موبائل گیمرز کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔

دونوں فونز کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں ٹیلی فوٹو کیمرا ویری ایبل زوم لینس کے ساتھ ہے۔

اس لینس سے 2 فوکل لینتھ پر سوئچ کیا جاسکتا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ متعدد لائٹننگ کنڈیشنز میں برقی رفتار اور درست آٹوفوکس میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ زوم لینس بہت کم روشنی پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

دونوں فونز کے بیک پر موجود تمام کیمروں میں آئی اے ایف (آٹوفوکس) کا فیچر بھی موجود ہے جو خودکار طور پر انسانوں اور جانوروں کی آنکھوں کو ٹریک کرتا ہے۔

ایکسپیرا 1 III میں ایک ٹائم آف فلائٹ سنسر بھی ہے۔

سونی کی جانب سے 2 کیمرا ایپس فوٹو پرو اور کیمرا پرو بھی دی گئی ہیں۔

یہ دونوں فونز 4K ویڈیو 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

دونوں فونز کو کسی کیمرے کے ایکسٹرنل مانیٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح 4500 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈفون جیک، ہارڈ ویئر شٹر بٹن، ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنٹ (آئی پی 65/ 68 ریٹنگ )، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج، ایکسپیریا 1 III میں 12 جبکہ ایکسپیریا 5 III میں 8 جی بی ریم قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

ایکسپیریا 1 III میں وائرلیس چارجنگ اور ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی جبکہ ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کوٹنگ کی گئی ہے۔

سونی کے یہ دونوں فونز موسم گرما میں کسی وقت دستیاب ہوں گے تاہم کمپنی نے فی الحال قیمتوں کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024