• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

پاکستان میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی

شائع April 14, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ کچھ کے ساتھ خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جن فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہ صرف کمپنی کے ای اسٹور سے ہی خریدیں جاسکیں گے، جس کا لنک یہ ہے۔

کمپنی نے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 کی قیمت کی 7 ہزار روپے کمی کی ہے اور یہ اب ایک لاکھ 69 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 62 ہزار 999 روپے دستیاب ہوگا جس کے ساتھ مفت بڈز پلس اور اڈاپٹر بھی دیا جائے گا۔

اسی طرح ایس 21 پلس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 999 روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 84 ہزار 999روپے (مفت بڈز پلس و اڈاپٹر) جبکہ گلیکسی ایس 21 الٹرا 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے کی بجائے 10 ہزار روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے (مفت بڈز پلس و اڈاپٹر) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح گلیکسی ایس 20 ایف ای، گلیکسی 52 اور اے 72 کی قیمت میں تو کمی نہیں کی گئی مگر ان کے ساتھ مفت گلیکسی فٹ 2 دیا جائے گا جبکہ گلیکسی اے 32 کے ساتھ ہینڈز فری دی جائے گی۔

کمپنی نے گلیکسی اے 71، اے 51 (6 اور 8 جی بی ریم ماڈلز)، اے 31، اے 12 (64 اور 128 جی اسٹوریج ماڈلز)، اے 02 ایس (مختلف اسٹوریج ماڈلز) اور گلیکسی اے 02 (مختلف اسٹوریج ماڈلز) کی قیمتوں میں کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

گلیکسی اے 71 کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 67 ہزار 999 روپے سے 65 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔

گلیکسی اے 51 کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 2 ہزار روپے سستا کیا گیا جو 49 ہزار 999 روپے کی بجائے 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے کمی سے 54 ہزار 999 روپے کی جگہ 51 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔

گلیکسی اے 31 کو 36 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 499 روپے میں خریدا جاسکے گا جبکہ گلیکسی اے 12 (64 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے اور اے 12 (128 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 02 ایس کا جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 19 ہزار 299 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 23 ہزار 999 روپے کی بجائے 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 02 کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 18 سو روپے کمی کے ساتھ 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 19 ہزار 799 روپے کی بجائے 17 ہزار 500 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

یہ پیشکش 14 اپریل سے 15 مئی 2021 تک برقرار رہے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد افضل قمر Apr 15, 2021 01:13pm
سمسنگ کی قیمتوں میں کمی بہت کم ہے

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024