• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوبز شخصیات کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد

شائع April 14, 2021
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے— فائل فوٹوز:  انسٹاگرام
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے— فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں آج دوسرا جبکہ پاکستان سمیت کچھ ایشیائی ممالک میں پہلا روزہ ہے۔

ماہِ صیام کے آغاز پر ملکی و غیر ملکی شوبز شخصیات کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی گئی ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ ہم سب کو تندرست رکھے، آمین۔

اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورت پیلے پھولوں کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور ہماری تمام تر عبادتوں کو قبول فرمائے، آمین۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

اداکار دانش تیمور نے رمضان المبارک چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مقدس مہینے کی آمد کی مبارکباد پیش کی۔

گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، دعا ہے کہ اللہ ہم سب پر اپنا کرم کرے، ہمیں قوت دے، ہماری حفاظت کرے۔

علاوہ ازیں ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی مسلمانوں سمیت مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو ان کے مذہبی تہواروں اور مہینوں کی مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب امریکا میں موجود ایک فلاحی تنظیم پانی کی جانب سے نکلوڈین اور ڈزنی اسٹارز ڈریک بیل اور جوش فیم، لنزے لوہان، اور ماریہ کنالز سمیت دیگر اداکاروں کے مضان المبارک کے پیغام پر مبنی خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا کہ 'مسلمان بھائیوں اور بہنوں آپ کیسے ہیں، میں ڈریک بال ہوں'۔

اس ویڈیو میں لنزے لوہان، جیسی میک کارٹننی، سوٹ لائف آف زیک اینڈ کوڈی سے مسٹر موسبی، ماریا کنالز بیریرا اور جنیفر اسٹون نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو اس مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، رمضان کریم'۔

خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خوش ہیں اور رمضان اچھے سے گزاریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024