• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی وزیراعظم سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد

شائع April 13, 2021
سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں 13 اپریل کو بہت روزہ تھا— فائل فوٹو: رائٹرز
سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں 13 اپریل کو بہت روزہ تھا— فائل فوٹو: رائٹرز

دنیا کے مختلف علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز آج سے شروع ہوچکا تھا تاہم پاکستان سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں ماہ رمضان کا چاند آج نظر آیا ہے جس کے ساتھ ہی مختلف ایشیائی ممالک میں کل (بروز بدھ) پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر انگریزی اور اردو زبان میں شیئر کیے گئے پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ 'رمضان ہمیں ضرورت مندوں اور غریبوں کی خدمت کا اہم پیغام دیتا ہے'۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'یہ مساوات، بھائی چارے اور رحمدلی کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے'۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی مائیکروبلاگنگ سائٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن کی مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد

بورس جانسن نے اپنی ٹوئٹ میں تمام مسلمانوں کو ماہِ مقدس کی مبارکباد دی اور کہا کہ 'مجھے ڈر ہے کہ اس سال، دوبارہ ہمیں محفوظ رہنے کے لیے تمام رولز پر عمل کرنا ضروری ہے لیکن مجھے امید ہے کہ رمضان کے اس مہینے میں، دعا اور صدقات سے تمام مسلمان بہت زیادہ پُرسکون ہوں گے'۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز سلام سے کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کورونا وائرس، رمضان میں ہمیں ایک دوسرے سے ملنے سے روک سکتا ہے لیکن یہ مسلمانوں کو اسلام کی اقدار پر عمل سے نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا

انہوں نے کہا کہ میری اور خاتون اول کی جانب سے سب کو رمضان مبارک، خوش رہیں۔

ان سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ مقدس کی مبارک باد دی تھی۔

ایک خصوصی بیان میں مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کی شراکت کے ساتھ ساتھ اس کے اراکین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 13 اپریل کو پہلا روزہ تھا جبکہ پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی میں کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024