• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میرا تحفظ شیخ رشید کررہے ہیں، انہوں نے میری وجہ سے شادی نہیں کی،حریم شاہ

شائع April 13, 2021
حریم شاہ نے خود کو رومانوی شخصیت قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
حریم شاہ نے خود کو رومانوی شخصیت قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں شیخ رشید سے شادی کے سوال پر انہیں بھائی قرار دینے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حفاظت وفاقی وزیر داخلہ ہی کر رہے ہیں۔

حریم شاہ نے سما ٹی وی کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب اگرچہ وہ بہت مشہور اور مصروف ہو گئی ہیں مگر انہیں اب بچپن اور گاؤں یاد آتا ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے دوست ہی ان کے دشمن ہیں، وہ جتنی اچھائی دوستوں کے ساتھ کرتی ہیں، وہ اتنا ہی ان کے لیے برا سوچتے ہیں اور ان کے دوست آستین میں چھپے سانپ کی طرح ہیں۔

اگرچہ حریم شاہ نے دوستوں کو آستینوں میں چھپے سانپ قرار دیا تاہم انہوں نے مذکورہ دوستوں کے نام نہیں بتائے۔

کیا انہیں کسی سے جان کا خطرہ ہے؟ کے سوال کے جواب میں حریم شاہ نے واضح طور پر کسی کا نام نہیں لیا، البتہ کہا کہ انہیں دوستوں سے ہی خطرہ ہے۔

معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرنے کے بعد زندگی کو لاحق خطرات اور اپنی حفاظت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دراصل ان کے پیچھے شیخ رشید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید میرے بھائیوں کی طرح ہیں، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار نے مزاحیہ انداز میں ذو معنی جملوں میں بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نہ صرف ان کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ شیخ رشید نے ان کی وجہ سے شادی بھی نہیں کی۔

شادی کے سوال پر حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب ان کی شادی ہونے ہوگی ہوجائے گی لیکن فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کے ارادے کچھ اور ہیں اور دوسری بات یہ کہ ان کی شادی کی عمر گزر چکی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک ہیں اور ان کا دل بہت پیارا ہے، وہ کسی کے لیے برا نہیں سوچتیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024