• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پی ٹی آئی سینیٹر سمیت 11 افراد پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

شائع April 13, 2021
احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر سمیت 11 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ - فائل فوٹو:اسکرین گریب
احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر سمیت 11 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ - فائل فوٹو:اسکرین گریب

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر سمیت 11 دیگر ملزمان پر 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کے کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 مئی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان ورکر ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی مالیاتی بولی کمیٹی کے ممبر تھے جو اسلام آباد میں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے لیے اراضی کے حصول کے لیے ٹینڈر نوٹس کے بعد موصول ہونے والی بولی کی مالی تجویز کی جانچ پڑتال کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان سے نو منتخب سینیٹر عبدالقادر تحریک انصاف میں شامل

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بدعنوانی سے قومی خزانے کو 46 کروڑ 62 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مالیاتی بولی کمیٹی اور سائٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے غیر قانونی طور پر اور غلط ارادوں سے ٹینڈر نوٹس کی خلاف ورزی میں انتہائی مہنگے داموں اسلام آباد میں میڈیکل کالج اور تدریسی ہسپتال کے قیام کے لیے گورننگ باڈی سے 151 کنال اور چار مرلہ خریدنے کی منظوری دی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے جان بوجھ کر 37 لاکھ روپے فی کنال کی قیمت پر 150 کنال خریدنے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

ریفرنس کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے تعاون سے 2007-2012 کے دوران دستیاب پانی کا مؤثر استعمال کرکے زراعت کی پیداوار میں اضافے کے مقصد کے لیے 'پاکستان میں نہایت مؤثر آبپاشی کے نظام کے ذریعے پانی کے تحفظ اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ' کے عنوان سے 2 ارب روپے مالیت کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

نیب نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 32 کروڑ روپے مالیت کی ایسی 182 اسکیمیں منظور کی گئیں جن میں خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں شروع کی جانے والی 158 اسکیمیں شامل ہیں۔

بتایا گیا کہ زیادہ تر اسکیمیں بنوں اور لکی مروت اضلاع میں تھیں اور صرف پانچ ہی فعال پائی گئیں۔

نیب نے الزام لگایا کہ 'ملزمان نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جعلی اور نامکمل اسکیموں کے لیے رقم جاری کی'۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024