• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوگل کا نئے فون کو متعارف کرانے کا حیران کن انداز

شائع April 12, 2021
گزشتہ سال کا پکسل فون — فوٹو بشکریہ گوگل
گزشتہ سال کا پکسل فون — فوٹو بشکریہ گوگل

حالیہ برسوں میں گوگل کی جانب سے اپنے نئے پکسل اسمارٹ فونز کو متعارف کرانے کی تصدیق حیران کن طریقوں سے خود کی گئی ہے۔

مثال کے طور پر گزشتہ سال کمپنی نے اپنے انٹرنیٹ اسٹور پر پکسل 4 اے کی تصویر کو شائع اسے متعارف کرانے سے چند ہفتے قبل شائع کردیا تھا۔

مگر اب گوگل نے جس طرح اپنے نئے فون کا اعلان کیا ہے وہ سب سے حیران کن ہے۔

گوگل کی جانب سے پکسل 5 اے کو متعارف نہ کرانے کی افواہوں کی تردید کرکے درحقیقت فون کو متتعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔

کچھ دن پہلے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوگل کی جانب سے اس سال کم بجٹ پکسل 5 اے کو پیش نہیں کیا جائے گا، جس کی وجہ چپس کی قلت ہے۔

اس افواہ پر گوگل نے خود ردعمل ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پکسل 5 اے 5 جی فون منسوخ نہیں کیا گیا ، بلکہ یہ رواں سال امریکا اور جاپان میں دستیاب ہوگا اور گزشتہ سال کے اے سیریز کے فون کی طرح متعارف کرایا جائے گا۔

اگرچہ گوگل کی جانب سے فون متعارف کرایا ضرور جارہا ہے مگر اس سال یہ صرف 2 ممالک میں دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل مختلف افواہوں میں بتایا گیا تھا کہ پکسل 5 اے کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل 4 اے جیسا ہوگا، یعنی 6.2 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے اس ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

دیگر فیچرز میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ، ہول پنچ سیلفی کیمرا، ہیڈفون جیک اور اسٹیریو اسپیکرز قابل ذکر ہیں۔

یہ فون ممکنہ طور پر اگست میں متعارف کرایا جائے گا کیونکہ گزشتہ سال پکسل 4 اے بھی اگست میں سامنے آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024