• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

اکشےکمار 9 دن میں کورونا وائرس سے صحتیاب

شائع April 12, 2021
اکشے کمار میں 4 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اکشے کمار میں 4 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے متاثر بولی وڈ اداکار اکشے کمار 9 دن میں وبا سے صحتیاب ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اہلیہ اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اداکار کے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی۔

ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ اکشے کمار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ ہسپتال سے بھی ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں : اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کورونا کا شکار

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار ساتھ کھڑے ہیں اور ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ہاتھ میں کتاب پکڑی ہوئی ہے جس پر ان کا قلمی نام، مسز فنی بونز درج ہے۔

مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ وہ اکشے کمار کے ہسپتال سے واپس آنے پر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار میں 4 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں 5 اپریل کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اکشے کمار نے 4 اپریل کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے ماہرین صحت کے مشورے پر کچھ ادویات بھی لی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بعدازاں 5 اپریل کی صبح کو اداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر خود کو ہسپتال منتقل کردیا۔

اداکار نے اُمید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر لوٹیں گے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ہسپتال داخل کرایا ہے۔

علاوہ ازیں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا سے صحت یاب ہو چکی ہیں، زیادہ تر شوبز شخصیات 2 ہفتوں میں جب کہ بعض تین ہفتوں میں ہی صحت یاب ہوگئی تھیں۔

تاہم تاحال عامر خان، کترینہ کیف، وکی کوشل، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور پریش راول سمیت چند دیگر اداکار کورونا کی وجہ سے گھر تک محدود ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور وہاں اپریل کے پہلے ہفتے میں تیسری لہر کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ تک یومیہ کیسز بھی سامنے آئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024