• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حنا الطاف اور ثانیہ سعید 'ڈور' میں ساتھ نظر آئیں گی

شائع April 12, 2021
فائل فوٹوز: انسٹاگرام
فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارائیں ثانیہ سعید اور حنا الطاف 'ڈور' نامی ڈرامے میں چھوٹی اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گی۔

مذکورہ ڈرامے کا اعلان اسکرین رائٹر ساجد گل کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیر کرتے ہوئے کیا گیا۔

ساجد گل نے بتایا کہ ان کا نیا ڈراما 'ڈور' جلد نشر ہوگا تاہم انہوں نے ڈرامے کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں سنگِ مرمر ڈرامے کی اداکارہ ثانیہ سعید موجود ہیں جو 2 کٹھ پتلیوں، اداکار علی عباس اور حنا الطاف کو قابو کرتی نظر آرہی ہیں۔

تصویر میں موجود تینوں اداکاروں کو سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے جو اس منظر کو مزید پُر تجسس بنارہا ہے۔

ڈرامے کے حوالے سے سجاد گل نے ڈان امیجز کو بتایا کہ 'ڈور' میں 'سازِ عشق' کے اداکار اظفر رحمٰن بھی اداکاری کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اظفر رحمٰن اور ثانیہ سعید ڈرامے میں ایک دوسرے کے حریف بھی ہوسکتے ہیں

علاوہ ازیں سجاد گل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 'ڈور' کی کہانی کسی تاریک پہلو کو اجاگر کرتی ہے۔

سجاد گل نے کہانی سے متعلق بتایا ' جب کوئی شخص اپنے آپ کو خطرے میں پاتا ہے اور کسی کونے میں چھپ جاتا ہے، اس کی بقا پر سوال آتا ہے، تو وہ دوسروں پر انتقامی کارروائی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس ڈرامے کا فلسفہ یہ ہے کہ کسی کی زندگی میں بعض اوقات، اگر کوئی شخص ظالم نہیں بنتا تو اس کے ساتھ ناانصافی ہوجاتی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اگر کوئی اپنی کہانی یا زندگی کی ذمہ داری اٹھانے میں ناکام ہوتا ہے تو وہ کسی اور کے ڈرامےمیں ایک کٹھ پتلی بن جاتا ہے۔

'ڈور' میں ثانیہ سعید، حنا الطاف کے ساتھ ساتھ اظفر رحمٰن، عفت رحیم، نیئر اعجاز اور سلیم معراج بھی اداکاری کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024