• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع April 11, 2021 اپ ڈیٹ April 12, 2021
دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کی
—فوٹو: منشا پاشا انسٹاگرام
دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کی —فوٹو: منشا پاشا انسٹاگرام

10 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ وہ گزشتہ روز یعنی 10 اپریل کو وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اس حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کا نکاح قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں ہوا۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا، جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک

ابتدائی طور پر منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی تھی لیکن جبران ناصر اور اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جبران ناصر اور منشا پاشا نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق بتایا۔

جبران ناصر اور منشا پاشا نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو شادی کے بندھن میں بندھنے کی اطلاع دی۔

سماجی کارکن و قانون دان جبران ناصر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ہم اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے'۔

یہ بھی پڑھیں: منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد وہ دوستوں اور اہلخانہ کے لیے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

جبران ناصر نے بتایا کہ ان کا نکاح پاکستانی اسکالر جاوید احمد غامدی نے پڑھایا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب منشا پاشا نے بھی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی شروعات سے متعلق بتایا۔

اداکارہ منشا پاشا نے مختلف کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ایک پوسٹ میں اپنا نکاح پڑھانے پر پاکستانی اسکالر جاوید احمد غامدی کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا اور عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024