• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا سب سے زیادہ فرق سندھ، سب سے کم پنجاب میں

شائع April 11, 2021
خیبرپختونخوا میں قیمتوں کا فرق 16.41 فیصد جبکہ پنجاب میں 15.28 فیصد رہا—فائل فوٹو: ڈان
خیبرپختونخوا میں قیمتوں کا فرق 16.41 فیصد جبکہ پنجاب میں 15.28 فیصد رہا—فائل فوٹو: ڈان

اسلام آباد: ضروری اشیائے خورونوش کے ضلعی انتظامیہ کے مقررہ کردہ نرخوں اور اصل قیمت میں فرق کے لحاظ سے بلوچستان اور سندھ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ادارہ شماریات، اسلام آباد اور صوبوں کی ہفتہ وار درجہ بندی کرتا ہے، اس عمل کا مقصد قیمتوں کو قابو کرنے میں گورننس کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں اور مارکیٹ کی قیمت میں 20.25 فیصد کا فرق پایا گیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں یہ فرق 16.41 فیصد جبکہ پنجاب میں 15.28 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اشیا کے نرخوں میں فرق کے لحاظ سے سندھ اور بلوچستان مہنگے ترین صوبے

دوسری جانب سندھ میں قیمتوں کا اوسط فرق 38.69 فیصد رہا جس کے بعد بلوچستان میں یہ فرق 33.28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ درجہ بندی چیف سیکریٹریز کی کارکردگی ظاہر کرتے ہیں جو صوبوں کے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

افراط زر کے حوالے سے فیصلہ سازی کے حمایتی نظام (ڈی ایس ایس آئی) کی مدد سے قیمتوں میں پائے جانے والے فرق کا پتا چلایا گیا، جو مختلف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری قیمتوں کو نافذ کرنے میں ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

پی بی ایس نے قومی قیمت مانیٹری کمیٹی (این پی ایم سی)، وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو اشیائے ضروریات کی قیمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈی ایس ایس آئی تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعتبار سے کراچی صارفین کیلئے سب سے مہنگا شہر

سندھ میں کراچی سب سے پہلے نمبر پر رہا جہاں ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ اور صارفین کو دستیاب قیمتوں کا فرق 1.55 فیصد بڑھ کر 86.37 فیصد ہوگیا، جو گزشتہ ہفتے 84.82 فیصد تھا۔

اس کے بعد بلوچستان کے شہر خضدار میں 1.06 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جہاں نرخوں کو فرق 33.39 فیصد سے بڑھ کر 34.45 فیصد ہوگیا جس کے بعد حیدرآباد میں 1.52 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور فرق 27.2 فیصد سے کم ہو کر 25.7 فیصد رہا۔

پنجاب میں قیمتوں کا فرق کہیں کم ہے جس میں بہاولپور نے سب سے نچلے درجے پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10.52 فیصد کا کم ترین فرق ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں پشاور میں 0.39 فیصد کی کمی کے ساتھ قیمتوں کا فرق 17.6 فیصد جبکہ بنوں میں 4.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 15.21 فیصد رہا۔

گزشتہ ہفتے کی درجہ بندی تقریباً اسی رجحان کو ظاہر کرتی ہے جس میں کراچی بلند ترین سطح پر ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کی ضلعی انتظامیہ اپنے نرخ نافذ نہیں کرواسکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024