• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح، پاکستانی ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

شائع April 11, 2021
محمد رضوان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی— فوٹو: اے ای پی
محمد رضوان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی— فوٹو: اے ای پی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

جوہانسبرگ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے ہنری کلاسن اور ایڈن مرکرم کی نصف سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے محمد رضوان کی 72 رنز کی جرات مندانہ اننگز کی بدولت میزبان ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے 189 رنز کے ہدف کا تعاقب کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بنا دیا اور یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں اب تک حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے سب سے بڑا ہدف 2018 میں آسٹریلیا میں حاصل کیا تھا جب گرین شرٹس نے 187 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

یہ میچ قومی ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کے لیے بھی یادگار تھا جنہوں نے 100 ٹی 20 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس میچ میں گوکہ حفیظ نے صرف 13 رنز بنائے لیکن اس دوران وہ پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

اس سے قبل یہ اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 2 ہزار 335 رنز بنائے تھے جبکہ حفیظ اب 2 ہزار 336 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024