• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی آئی اے کی حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ عملے کو روزے نہ رکھنے کی تجویز

شائع April 10, 2021
روزے کی حالت میں ہوائی جہاز اڑانا نہ صرف آپ کی جان کو بلکہ دوسروں کی بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے، پی آئی اے - فائل فوٹو:اے پی پی
روزے کی حالت میں ہوائی جہاز اڑانا نہ صرف آپ کی جان کو بلکہ دوسروں کی بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے، پی آئی اے - فائل فوٹو:اے پی پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے کاک پٹ اور کیبن عملے کو پروازوں کے دوران روزہ نہ رکھنے کی تجریز دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے اس سلسلے میں سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ 'جہاں روزے کے ساتھ پرواز کرنا ممکن ہے تاہم ایک ایسی ہنگامی صورتحال میں جس میں ایک سے زیادہ پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے، ایسی صورت میں خطرے کا عنصر کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور بچنے کی شرح کم ہوجاتی ہے، کمزور اور صلاحیت کی کمی میں کیے گئے غلط اور تاخیر سے کیے جانے والے اقدام کے نتیجے میں سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں'۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو ایئرپورٹ کیلئے پروازوں کا آغاز

پی آئی اے کے مطابق 'روزے کے وقت کسی کو عام روٹین میں تبدیلی لانی ہوتی ہے لہذا روزہ رکھ کر جہاز اڑانے کو مذہبی وجوہات تک محدود نہیں رکھا جاسکتا ہے کیونکہ سفر کے دوران روزہ رکھنا فرض نہیں'۔

سیفٹی الرٹ میں کہا گیا کہ روزہ پانی کی کمی، اضطراب میں کمی، فیصلے کی خرابی اور صلاحیت کم کرنے کا سبب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ تمام حقائق پر معقول طور پر غور کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ روزے کے وقت ہوائی جہاز اڑانا نہ صرف آپ کی جان کو بلکہ دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مقامی پروازوں میں مسافروں کو افطار باکسز فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا اعلان

اتھارٹی نے تمام مقامی شیڈول اور چارٹرڈ ایئر لائن آپریٹرز کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے سول ایوی ایشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی روشنی میں پاکستان میں مقامی فلائٹ آپریشنز میں کھانے پینے اور مشروبات پیش کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھاڑی نے ایئرلائنز کو ہدایت کی کہ افطار باکسز کو صرف چیک ان کاؤنٹرز پر مسافروں کے حوالے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024