پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر سربراہی بریگیڈیئر سے میجر جنرل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔
مزید پڑھیں: میجر جنرل ثاقب محمود کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
اجلاس میں مجموعی طور پر 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس میں سے 12 میڈیکل کور سے تعلق رکھتے ہیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئر محمد امتنان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ، بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرخان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین، بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، بریگیڈیئر کمال انور چوہدری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور، بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی، بریگیڈیئر محمد نعیم اختر، بریگیڈیئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ اور بریگیڈیئر خرم نثار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آرمی میڈیکل کور سے بھی 12 افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر افتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر محترمہ قمرالنسا چوہدری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، برگیڈیئر محمد سہیل امین، برگیڈیئر نصیر احمد سمور، بریگیڈیئر محترمہ شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم اور بریگیڈیئر ندیم احمد رانا شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاک فوج میں وقتاً فوقتاً افسران کی تقرریاں اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں اور حال ہی میں میجر جنرل ثاقب محمود کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے، 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا
اس سے قبل گزشتہ سال نومبر 2020 میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔
مارچ 2020 میں پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔