• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

9 اپریل کی ڈیڈ لائن: اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافروں کا رش

شائع April 9, 2021
مقامی وقت کے مطابق یہ ڈیڈلائن جمعہ کو رات 8 بجے کی ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
مقامی وقت کے مطابق یہ ڈیڈلائن جمعہ کو رات 8 بجے کی ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ میں 9 اپریل کی ڈیڈلائن سے قبل پہنچنے کے خواہش مند افراد کی تعداد میں جمعرات کو اچانک اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے 13 چارٹرڈ طیاروں کے ساتھ فلائٹ آپریشنز مکمل کر لیا، جن کے ذریعے تقریباً 3 ہزار پاکستانی، برطانیہ روانہ ہوئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے ہزاروں پاکستانی مہاجرین کو ڈیڈلائن سے قبل برطانیہ پہنچانے کے لیے مختصر نوٹس پر مختلف ممالک سے چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کیا، مقامی وقت کے مطابق یہ ڈیڈلائن جمعہ کو رات 8 بجے کی ہے۔

برطانوی حکومت نے ماہرین صحت کے مشورے پر پاکستان کو ممالک کی 'ریڈ لسٹ' میں شامل کرلیا تھا اور پاکستانی مہاجرین کی برطانیہ واپسی کے لیے ڈیڈلائن دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی 'ریڈ لسٹ' میں شامل کرلیا

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی پابندیوں کے باعث پی آئی اے کو پاکستانی مہاجرین کو بھیجنے کے لیے پروازیں چارٹر کرانا پڑیں، کیونکہ پابندیوں کے باعث قومی ایئرلائن کے جہاز یورپی یونین کے رکن ممالک اڑان نہیں بھر سکتے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستان سمیت 4 ممالک کو پابندیوں سے متعلق ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 9 اپریل سے برطانیہ میں شروع ہونے والی سفری پابندیوں میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد سرحدی حدود میں داخلے کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا، لہذا آج یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024