• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزارت تعلیم سے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کا اختیار واپس لے لیا گیا

شائع April 8, 2021
26 مارچ کو جاری ترمیم شدہ صدارتی آرڈیننس پر نظرثانی کے بعد نیا آرڈیننس جاری کیا گیا جس پر صدر مملکت نے دستخط کردیے— فائل فوٹو: ڈان
26 مارچ کو جاری ترمیم شدہ صدارتی آرڈیننس پر نظرثانی کے بعد نیا آرڈیننس جاری کیا گیا جس پر صدر مملکت نے دستخط کردیے— فائل فوٹو: ڈان

ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) سے متعلق محض دو ہفتوں کے دوران دوسرا ترمیمی صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے اور وفاقی وزارت تعلیم سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کا اختیار واپس لے لیا گیا۔

اس سے قبل 26 مارچ کو ایچ ای سی سے متعلق ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا تھا اور اب دو ہفتے سے بھی کم وقت میں دوسرا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر طارق بنوری کو ہٹانے کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کیلئے 3 نام تجویز

صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایچ ای سی نے دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔

نظرثانی شدہ صدارتی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہو گا کیونکہ اس نئے آرڈیننس میں 26 مارچ کو جاری کیے گئے آرڈیننس کی بعض شقوں میں ترمیم کر دی گئی ہے.

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی جبکہ کمیشن میں نجی ارکان کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار واپس لے لیا گیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہو گا۔

وزارت تعلیم کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سمری کی منظوری دی اور آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی اے/بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کیلئے ایچ ای سی کا حتمی نوٹس

جب وزیر تعلیم شفقت محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ ایچ ای سی آرڈیننس میں ترمیم کے لیے نظرثانی شدہ آرڈیننس تیار کر لیا گیا۔

جب ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزارت تعلیم کے انتظامی کنٹرول میں دیا جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ ان رپورٹ میں کوئی حقیقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں چند معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر میں وزارت تعلیم کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

اس سے قبل 26 مارچ کو جاری صدارتی آرڈیننس میں ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس میں متعدد ترامیم کی گئی تھیں۔

آرڈیننس میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت چار سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری عہدے سے فارغ ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کردیا

ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا اور انہیں بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی لیکن آرڈیننس کے بعد انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ سابقہ آرڈیننس میں اختیارات کمیشن سے لے کر وفاقی وزارت تعلیم کے سپرد کر دیے گئے تھے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کنٹرولنگ اتھارٹی وزارت تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی پابندی ہو گی تاہم اب یہ اختیار واپس کمیشن کو منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024