• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رئیل می کے 2 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

شائع April 8, 2021
سی 25 — فوٹو بشکریہ رئیل می
سی 25 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے سی سیریز کے 2 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرادیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے رئیل می سی 21 اور سی 25 کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور دونوں میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

سی 25 اس کمپنی کی سی سیریز کا پہلا فون ہے جس کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

رئیل می سی 21

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 گیمنگ پراسیسر دیا گیا ہے۔

ڈسپلے ایچ ڈی پلس سپورٹ فاہم کرتا ہے جبکہ اسکرین ٹو باڈی ریشو 89.5 فیصد ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس میں ریورس چارجنگ فیچر بھی موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق سر سیونگ موڈ کی بدولت بیٹری کو زیادہ وقت تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 24 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

سی 25

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می سی 25 زیادہ بہتر فون ہے جس کی قیمت بھی مناسب ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 70 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ اسٹوریج کمپنی نے بتائی نہیں تاہم اس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 6000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

بیٹری کے لیے ایک سپرپاور سیونگ موڈ دیا گیا ہے جو 5 فیصد بیٹری پر بھی لگاتار 2 گھنٹے 18 منٹ تک کالز اور 56 گھنٹے اسٹینڈبائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 29 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024