• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

حمل سے بچے کی پیدائش تک لاعلم رہنے والی خاتون

شائع April 8, 2021
یہ ان میں سے کسی بچے کی تصور نہیں بلکہ اسٹاک فوٹو ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ ان میں سے کسی بچے کی تصور نہیں بلکہ اسٹاک فوٹو ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

ایک خاتون جب حاملہ ہوتی ہے تو اس کا علم ایک یا دو ماہ بعد ہوجاتا ہے اور بچے کی پیدائش سے دو یا تین مہینے پہلے ارگرد موجود ہر شخص کو ماں کی جسمانی حالت سے یہ معلوم ہوجاتا ہے۔

مگر کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی خاتون ماں بننے والی ہو اور اسے پورے آٹھ یا نو ماہ تک علم ہی نہ ہو؟

امریکا سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ خاتون ملیسیا سرگوکوف کے ساتھ کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔

میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مارچ کے آغاز میں اچانک پیٹ میں شدید تکلیف کا سامنا ہوا تو انہیں لگا کہ گردے سے پتھری گزر رہی ہے، مگر وہ بچے کی پیدائش سے شاک رہ گئیں۔

8 مارچ کو دن بھر انہیں تکلیف کا سامنا ہوا جو وقت کے ساتھ ناقابل برداشت ہوتا جارہا تھا۔

آخر جب انہیں لگا کہ 'پتھری' اب مثانے کے راستے باہر آنے والی ہے تو وہ ٹوائلٹ میں بیٹھ گئیں جبکہ ان کے شریک حیات ڈونی کیمبل نے مدد کے لیے کال کی۔

پھر خاتون کو احساس ہوا کہ جسم سے کچھ نکل گیا بلکہ یہ محسوس ہوا کہ وہ جسم کے کسی عضو سے محسوس ہوگئی ہیں۔

پھر وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے اور انہیں آخر تک علم نہیں ہوسکا کہ وہ حاملہ ہیں۔

ڈونی کیمبل نے بچے کو گلے سے لگایا تاکہ اس کا جسم گرم رہے اور سانس لے سکے۔

ہسپتال میں جانے کے بعد بچے کا معائنہ ہوا اور ڈاکٹروں نے اسے مکمل صحت مند قرار دیا۔

اگرچہ ملیسیا کو بچے کی پیدائش تک حمل کا علم نہیں ہوا مگر ان کا کہنا تھا کہ کچھ علامات ضرور سامنے آئی تھیں جو اس کا عندیہ دے رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا 'میرے پیر سوچ گئے تھے، کندھے اور بالائی بدن بھی سوجن کا شکار ہوگیا تھا اور وزن بڑھ گیا تھا'۔

تاہم انہیں لگا کہ یہ ایک دوا کے استعمال کا نتیجہ ہے جس کا ایک اثر جسمانی وزن میں اضافے کی شکل میں بھی نکلتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں اور اس کا انحصار جسم میں ہڈیوں کی ساخت پر ہوتا ہے یا جسمانی طور پر بھاری خواتین میں بھی پیٹ نکلنا زیادہ واضح نہیں ہوتا۔

تاہم کروڑوں میں سے کسی ایک خاتون کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں۔

اس حیران کن واقعے کے بعد اب یہ جوڑا والدین کے نئے کردار سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور ملیسیا کا کہنا ہے 'ہاں یہ حیران کن ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024