• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ثمینہ احمد ہولی وڈ ڈیبیو کیلئے تیار

شائع April 8, 2021
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ان دنوں ایک ہولی وڈ سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں— فوٹو: منظر صہبائی انسٹاگرام
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ان دنوں ایک ہولی وڈ سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں— فوٹو: منظر صہبائی انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے گزشتہ برس 4 اپریل کو معروف اداکار منظر صہبائی سے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ہولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

ثمینہ احمد ان دنوں ایک ہولی وڈ سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ انکشاف ان کے شوہر منظر صہبائی نے کیا ہے۔

فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں گزشتہ روز منظر صہبائی نے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا تھا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی رشتہ ازدواج میں منسلک

منظر صہبائی نے لکھا تھا کہ 'اسپٹنک ویکسین کا پہلا ڈوز لگوالیا، اچھا محسوس کررہا ہوں'۔

انہوں نے مداحوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو وہ ویکسین لگوائیں جو ان سمیت دیگر افراد کی وائرس سے بچاؤ میں مدد کرے گی۔

منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف نے پوچھا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟

روبینہ جاوید کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے منظر صہبائی نے بتایا کہ ثمینہ ہولی وڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم انہوں نے ثمینہ احمد کی ہولی وڈ سیریز سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح کی خوبصورت تصویر کے ساتھ ثمینہ اور منظر مداحوں کے شکرگزار

ابتدا میں وہ کئی سنجیدہ ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں تاہم بعدازاں ان کی کامیڈی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

وہ ’اکڑ بکڑ‘، ’الف نون‘ اور ’سچ گپ‘ جیسے ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرچکی ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں سنو چندا، آنگن، گل رانا، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، داستان اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

جبکہ وہ فلم ناراض، دختر اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024