• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عثمان مختار اور زنیرہ انعام ایک دوسرے سے کیسے متعارف ہوئے تھے؟

شائع April 7, 2021
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کے اداکار عثمان مختار گزشتہ دنوں اپنی دوست زنیرہ انعام سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عثمان مختار نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

اداکار نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'زنیرہ انعام خان آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اس کرہ ارض کا خوش قسمت ترین شخص بنادیا'۔

عثمان مختار کے نکاح کے بعد سے ان کے مداح اور فالوورز تجسس کا شکار تھے کہ اداکار کی زنیرہ انعام سے کیسے ملاقات ہوئی۔

جس کے بعد حال ہی میں عثمان مختار نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کو یہ پوچھنے کا موقع دیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ پر مداحوں نے اداکار عثمان مختار سے شادی شدہ زندگی اور ان کی پسند و ناپسند سے متعلق سوال کیے جن کے انہوں نے بخوشی جوابات دیے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کی شادی شدہ زندگی کیسی گزر رہی ہے تو عثمان مختار نے جواب دیا 'بہت اچھی'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک اور مداح نے انہیں نکاح کی مبارکباد دی اور تصویر شیئر کرنے کا کہا جس پر عثمان مختار نے زنیرہ انعام کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ماسکس پہنے ہوئے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے سوال کیا کہ صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی ہوگئی جس پر عثمان مختار نے بتایا کہ نکاح ہوا ہے اور رخصتی اسی سال ہوگی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عثمان مختار نے ایک مداح کے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ زنیرہ انعام سے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ ڈش بریانی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عثمان مختار کے پسندیدہ کارٹونز اسکوبی ڈو ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اور پاکستان میں ان کی پسندیدہ جگہ چترال ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح کے سوال کے جواب میں انہوں نے سجل علی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سارہ خان کے ساتھ اداکاری کے تجربے سے متعلق عثمان مختار نے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عثمان مختار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا پسندیدہ آن اسکرین کپل راحت کاظمی اور مرینہ خان ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024