• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شاداب کی جگہ زاہد محمود دورہ زمبابوے کیلئے اسکواڈ میں شامل

شائع April 7, 2021
زاہد محمود کی جگہ
زاہد محمود کی جگہ

دورہ جنوبی افریقہ میں انجری کا شکار ہونے والے شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

زاہد محمود کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن اب شاداب خان کی انجری کے بعد انہیں تین ٹی20 میچوں کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

یاد رہے کہ شاداب خان جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں بازو پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔

آل راؤنڈر کو چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

زاہد محمود کے ساتھ ساتھ فخر زمان کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ فارم کا مظاہرہ کرنے پر ٹی20 اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 193رنز کی اننگز، فخر زمان نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

فخر زمان کو اس سے قبل ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھلیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024