• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ ارب پتی بن گئے

شائع April 7, 2021
کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ کے درمیان جلد طلاق متوقع ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ کے درمیان جلد طلاق متوقع ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ایک دوسرے سے الگ ہوکر طلاق کے لیے قانونی جنگ لڑنے والے امریکی ریپر 43 سالہ کانیے ویسٹ اور ٹی وی اسٹار 40 سالہ کم کارڈیشین باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا شمار دنیا کی امیر ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے لیکن جلد ان کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ برس ستمبر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور فروری 2021 میں کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے قبل خبر آئی تھی کہ دونوں دولت کی منصفانہ تقسیم میں مصروف ہیں اور دولت کی تقسیم کے بعد ہی دونوں طلاق کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے سے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

اب دونوں اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی سالانہ ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں نے دولت کی منصفانہ تقسیم کردی۔

کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فوربز کی جانب سے جاری کردہ 35 ویں سالانہ ارب پتی افراد کی فہرست میں دنیا کے ان تمام افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کم از کم ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔

مذکورہ فہرست میں مجموعی طور پر 2755 افراد کو شامل کیا گیا ہے اور حیران کن طور پر 2020 میں کورونا کی وبا کے باوجود مزید 493 افراد ارب پتی بنے۔

جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

گزشتہ سال مذکورہ فہرست میں 2100 کے قریب افراد شامل تھے تاہم اس مرتبہ ان افراد کی تعداد بڑھ کر 2755 ہوگئی اور نئے ارب پتی بننے والے افراد میں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ بھی شامل ہیں۔

فوربز کے مطابق کم کارڈیشین ویسٹ کی دولت میں 2011 کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا تاہم حیران کن طور پر ٹی وی اسٹار کی دولت میں 2017 کے بعد بے حد اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: دنیا میں ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے لگا

کم کارڈیشین نے 2017 میں میک اپ برانڈ متعارف کرانے سمیت دیگر کاروبار بھی شروع کیے تھے جب کہ انہوں نے متنازع اور بولڈ ٹی وی پروگرامات کرنے سے بھی لاکھوں ڈالرز کمائے۔

ارب پتی افراد کی فہرست میں کم کارڈیشین کا نمبر آخری افراد میں ہوتا ہے یعنی ان کی دولت ایک ارب ڈالر سے تھوڑی سی زیادہ ہے اور وہ دنیا کی 2674 ویں ارب پتی شخصیت ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کم کارڈیشن کے برعکس ان کے ساتھ رہنے والے کانیے ویسٹ کی دولت زیادہ ہے اور ان کے پاس ایک ارب 80 لاکھ امریکی ڈالر کی دولت ہے۔

کانیے ویسٹ 2674 افراد کی فہرست میں 1750 ویں نمبر پر ہیں اور وہ کم کارڈیشین سے زیادہ امیر ہیں۔

کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ دونوں ہی دنیا کے مقبول ترین افراد ہیں اور دونوں کے درمیان 8 سال سے تعلقات تھے، دونوں نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں مگر اب جلد ان کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024