• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کی پہلی ڈاکیومینٹری کی تفصیلات سامنے آگئیں

شائع April 7, 2021
دستاویزی فلم کو شہزادہ ہیری کی فلاحی تنظیم کی معاونت سے بنایا جائے گا—فائل فوٹو: انوکٹس گیمز
دستاویزی فلم کو شہزادہ ہیری کی فلاحی تنظیم کی معاونت سے بنایا جائے گا—فائل فوٹو: انوکٹس گیمز

مارچ 2020 میں شاہی حیثیت چھوڑ کر عام افراد کی طرح زندگی گزارنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے کمائی کے لیے بنائی جانے والی پہلی دستاویزی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔

شاہی جوڑے نے مذکورہ معاہدہ اپنے اخراجات چلانے اور کمائی کرنے کے لیے کیا تھا۔

معاہدے کے مطابق دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے ’آرچی‘ کے نام سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں اور شوز بنائیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس معاہدے کے عوض انہیں کتنی رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نیٹ فلیکس کیلئے فلمیں بنائیں گے

لیکن اب مذکورہ معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے پہلی دستاویزی فلم بنائے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ممکنہ طور پر دستاویزی فلم کو 2022 میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انوکٹس گیمز فاوٌنڈیشن
ممکنہ طور پر دستاویزی فلم کو 2022 میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انوکٹس گیمز فاوٌنڈیشن

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق آرچی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم ’اسپورٹس‘ پر بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے پہلی ڈاکیومینٹری ’ہارٹ آف انوکٹس‘ کے نام سے بنائے گا، جسے شہزادہ ہیری کی ہی فلاحی تنظیم ’انوکٹس گیمز‘ کی معاونت سے بنایا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم میں شہزادہ ہیری بھی دکھائی دیں گے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ میگھن مارکل بھی اس میں دکھائی دیں گی یا نہیں۔

’ہارٹ آف انوکٹس‘ کی کہانی دنیا بھر کے ایسے اسپورٹس مین کے گرد کی جدوجہد پر مبنی ہوگی، جو ’انوکٹس گیمز‘ میں شریک ہوئے ہوں گے۔

میاں و بیوی اسپاٹی فائے کے لیے شوز بھی کریں گے—فائل فوٹو: پی اے
میاں و بیوی اسپاٹی فائے کے لیے شوز بھی کریں گے—فائل فوٹو: پی اے

انوکٹس گیمز فاونڈیشن‘ ہر سال مختلف طرح کے کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرتی ہے، اس تنظیم میں صرف ایسے لوگ ہی کھیل سکتے ہیں، جو تشدد، جنگ یا دیگر وجوہات کی وجہ سے زخمی یامتاثر ہوئے ہوتے ہیں۔

’انوکٹس گیمز‘ کا مقصد زندگی کے برے لمحات، تشدد، جنگ، خوف اور استحصال کے شکار افراد کو کھیلوں کے ذریعے خوشگوار زندگی گزارنے کا مقصد فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری و میگھن مارکل 'اسپاٹی فائے' کیلئے پروگرام کریں گے

اور اسی موضوع کے گرد ہی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم بنائیں گے، جس میں دنیا بھر کے ایسے حوصلہ مند افراد کو دکھایا جائے گا، جنہوں نے نامکمل جسم اور ذہن کے باوجود کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی زندگی کو تبدیل کیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے ’انوکٹس گیمز 2022‘ کے سالانہ ایونٹ سے قبل ریلیز کیا جائے گا۔

دونوں نے مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کی تھی—فائل فوٹو: اے پی
دونوں نے مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کی تھی—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024