• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سابق جج کی سپریم کورٹ سے برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی دوبارہ اپیل

شائع April 7, 2021
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ 11 اکتوبر 2018 کے نوٹی فکیشن کے خلاف ان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں جس کے تحت انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6 صفحات پر مشتمل درخواست میں سابق جج نے عدالت عظمیٰ سے نوٹی فکیشن معطل کرنے کی درخواست بھی کی۔

مزید پڑھیں: سابق جج شوکت صدیقی کی درخواست پر اعتراضات ختم، سماعت کیلئے منظور

آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 21 جولائی 2018 کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں متنازع تقریر کرنے پر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی سفارش پر انہیں اعلیٰ عدالتی آفس سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تقریر میں سابق جج نے عدلیہ کے امور میں ریاست کے ایک ایگزیکٹو آرگنائزیشن کے مخصوص افسران خاص طور پر انٹر سروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کے ملوث ہونے اور ہائی کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کے لیے ان کی مبینہ کوششوں کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔

ان کے وکیل حامد خان نے 9 دسمبر 2020 کو بھی سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ 30 جون سے پہلے ان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں، جس تاریخ کے بعد جب وہ اپنے عہدے پر رہتے تو وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا

اس سے قبل 30 نومبر کو بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو 2 صفحات پر مشتمل خط لکھا تھا جس میں درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اپیل کی گئی۔

سپریم کورٹ رولز 1998 کے آرڈر 33 رول 6 کے تحت سابق جج کی تازہ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ 11 اکتوبر 2018 کا نوٹی فکیشن معطل کردیا جائے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ 28 جنوری 2021 کو سپریم کورٹ نے ان کے کیس کی سماعت فروری 2021 میں شروع کرنے کے ریمارکس دیے تھے کہ لیکن ایسا نہیں ہوا جس کے نتیجے میں انہوں نے اسی طرح کی ایک اور درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں: شوکت صدیقی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا فیصلہ مسترد کرنے کی درخواست

سابق جج شوکت صدیقی نے اپنی درخواست میں واضح کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو دوسرے خط میں جلد از جلد مقدمے کی سماعت کی درخواست کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ان کی برطرفی کے بعد سے وہ لاکھوں دیگر شہریوں کی طرح ملازمت سے محروم ہیں۔

علاوہ ازیں درخواست میں کہا گیا کہ یہ ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصول ہے کہ انصاف میں تاخیر سے انصاف کی تردید ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024