• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

دنیا میں ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے لگا

شائع April 6, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

2020 کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں اربوں افراد کے لیے مالی مشکلات بڑھانے کا باعث بنی، مگر اس سال میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

امریکی جریدے فوربز نے ارب پتی افراد کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوز مسلسل چوتھے سال دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 میں دنیا بھر کے ارب پتی افراد کے اثاثے 13.1 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئے جو 2019 میں 8 ٹریلین ڈالرز تھے۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار پائے جو 2020 کی فہرست میں 31 ویں نمبر پر تھے۔

حیران کن طور پر بل گیٹس طویل عرصے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ 3 میں شامل نہیں تھے بلکہ وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ایل وی ایم ایچ نامی کمپنی کے مالک برنارڈ آرنالٹ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔

مارک زکربرگ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص رہے۔

فوربز کے مطابق 2020 کے دوران ریکارڈ 493 افراد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوئے یعنی اوسطاً ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوا۔

اس سے قبل 2015 میں سب سے زیادہ افراد کے ارب پتی بننے کا ریکارڈ بنا تھا جن کی تعداد 290 تھی۔

معروف امریکی رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین، ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک اور دنیا کے کم عمر 18 سالہ کیون ڈیون لیہمن اس فہرست کا نیا اضافہ ہیں۔

کیون ڈیوڈ جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں جن کو وراثت میں 3.3 ارب ڈالرز ملے جبکہ سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعاز 26 سالہ آسٹن رسل کے نام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024