• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یورپین میڈیسن ایجنسی کا ایسٹرازینیکا ویکسین اور خون گاڑھا ہونے کے درمیان تعلق کا دعویٰ

شائع April 6, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال اور بلڈ کلاٹس (خون گاڑھا ہوکر جمنا یا لوتھڑے بننا) کے درمیان تعلق موجود ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ دعویٰ یورپین میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

ای ایم اے کے شعبہ ویکسین کے سربراہ مارکو کاویلری نے اٹلی کے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا 'میرے خیال میں ہم یہ اب کہہ سکتے ہیں کہ ویکسین اور بلڈ کلاٹ میں تعلق موجود ہے، مگر ہم ابھی بھی یہ نہیں جانتے کہ ایسا ردعمل کس وجہ سے ہوتا ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں بعد باضابطہ طور پر اس طرح کے تعلق کا بیان جاری کریں گے، مگر ابھی ہم یہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

اس حوالے سے حالیہ ہفتوں میں یہ سوال سامنا آیا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کے سنگین اقسام کی شرح عام آبادی کے کیسز سے زیادہ تو نہیں۔

مارچ میں اس ویکسین کا استعمال متعدد ممالک نے معطل کردیا تھا اور اس موقع پر ای ایم اے نے واضح کیا تھا کہ ویکسین کے فواند خطرات سے بہت زیادہ ہیں اور اس کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

مگر یورپین میڈیسین ایجنسی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ویکسین کے استعمال اور بلڈ کلاٹ کے درمیان تعلق ممکن ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے تفصیلی تجزیہ رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

مارکو کاویلری نے انٹرویو کے دوران کہا 'ہم یہ واضح کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ معاملے کی حقیقت کیا ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا 'ویکسین استعمال کرنے والے افراد کی دماغی رگوں میں خون جمنے کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور وہ بھی کم عمر افراد میں، جس کی ہمیں توقع نہیں تھی'۔

اس سے قبل 2 اپریل کو برطانیہ کی میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا گیا تھا۔

اس ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی مختلف اقسام کے 30 کیسز سامنے آئے جن میں سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایم ایچ ار اے کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر جون رائنے نے بتایا کہ کووڈ 19 اور اس کی پیچیدگیوں کی روک تھام کے لیے ویکسین کے فوائد خطرات سے زیادہ ہیں اور عوام کو اس کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024