• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

سام سنگ نے خاموشی سے گلیکسی ایف سیریز کے 2 فونز پیش کردیئے

شائع April 5, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے خاموشی سے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ دونوں فونز گلیکسی ایف 12 اور گلیکسی ایف 02 ایس بھارت میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

دونوں فونز کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔

بنیادی طور پر یہ دونوں فونز گلیکسی ایم سیریز کے ری برانڈ ماڈلز ہیں، گلیکسی ایف 12 گلیکسی ایم 12 جبکہ ایف 02 ایس گلیکسی ایم 02 ایس کی نئی شکل ہے۔

گلیکسی ایف 12

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی ایف 12 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر کمپنی کا اپنا تیار کردہ اوکٹا کور ایکسینوس 850 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کی بیٹری 6000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

دیگر فیچر میں 4 جی ایل ٹی ای، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈفون جیک قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں، فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

گلیکسی ایف 12 کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 163 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

گلیکسی ایف 02 ایس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

گلیکسی ایف 02 ایس میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

گلیکسی ایف 02 ایس کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 123 ڈالرز (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 136 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024