• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

دھوکا دہی سے رن آؤٹ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے شکایت کردی

آئی سی سی نے فخر زمان کو دھوکے سے رن آؤٹ کرنے کا نوٹس لے لیا— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
آئی سی سی نے فخر زمان کو دھوکے سے رن آؤٹ کرنے کا نوٹس لے لیا— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے باز فخر زمان کو 'دھوکا دہی' سے آؤٹ کرنے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے شکایت کردی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مزید پڑھیں: 193رنز کی اننگز، فخر زمان نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی یٹنگ لائن بری طرح سے ناکام ہوئی اور فخر زمان کے سوا کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔

تاہم فخر زمان جنوبی افریقی ٹیم کی فتح کی راہ میں حائل ہو گئے اور 193 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا۔

فخر نے اس موقع پر اسٹرائیک لینے کے لیے دو رنز بھاگنے کی کوشش کی تاہم ڈی کوک نے رن آؤٹ کرنے کے لیے فخر کو دوسرے اینڈ کی جانب متوجہ کر دیا تھا۔

فخر زمان دوسرے اینڈ پر دیکھنے کی کوشش میں وکٹوں کے درمیان سست ہوگئے اور اس دوران جنوبی افریقی فیلڈر کی جانب سے پھینکی کی گئی گیند سیدھا وکٹوں پر آکر لگی اور وہ رن آؤٹ ہوئے جس کی وجہ سے وہ معمولی فرق سے اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

جب میچ کے بعد فخر زمان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ رن آؤٹ کا ذمے دار خود کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے اینڈ پر موجود حارث رؤف کو دیکھ رہے تھے کیونکہ فاسٹ باؤلر دوسرے رن کے لیے دیر سے دوڑے تھے۔

پاکستانھ ٹیم مینجمنٹ نے میزبان وکٹ کیپر بلے باز کے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے میچ ریفری سے زبانی شکایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے منیجر منصور رانا نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے زبانی بات کی البتہ پاکستان کی جانب سے باضابطہ تحریری طور پر شکایت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے قوانین کے محافظ میریلیبون کرکٹ کلب نے بھی اس حوالے سے آواز اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فخر زمان کو واقعی دھوکے سے آؤٹ کیا گیا۔

کلب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قانون بہت واضح ہے، اب وہ فیصلہ کریں کہ ایسی کوئی کوشش ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی ہے تو بلے باز کے دو رنز کے ساتھ پانچ پینالٹی رنز بھی دیے جائیں گے اور یہ فیصلہ بلے باز کریں گے کون اگلی گیند کا سامنا کرے گا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: فخر زمان کے 193 رنز کے باوجود پاکستان کو شکست

میچ کے بعد اس معاملے پر متعدد سابق کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز نے تبصرہ کرتے ہوئے ڈی کوک کے طرز عمل کو افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی قررا دیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اننگز سے فخر زمان پاکستان کو فتح سے ہمکنار تو نہ کرا سکے لیکن انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر کا رن آؤٹ، تجزیہ کاروں نے ڈی کوک کاعمل 'قابل سزا' قرار دے دیا

فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے 2011 میں بنگلہ دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Martin Masih Apr 05, 2021 09:04pm
جب فخر خود اپنی غلطی مان رہے ہیں تو ٹیم انتظامیہ کا میچ ریفری سے شکایت کا کوئی جواز نہیں۔ فخر کو کریز کے قریب پہنچ کر آہستہ نہیں ہونا چاہئے تھا، یہ تو رننگ کا بنیادی اصول ہے۔ ویسے بھی میچ بہت اہم سٹیج پر تھا، اوور تھرو کا بھی چانس تھا، لہذا فخر کو برق رفتاری سے کریز میں پہنچنا چاہئے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024