• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملائیشین کمپنی کی سستی ترین سیڈان گاڑی ساگا پاکستان میں متعارف

شائع April 5, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی پروٹون نے پاکستان میں اپنی پہلی سیڈان گاڑی ساگا متعارف کرادی ہے۔

4 اپریل کو ایک ڈیجیٹل ایونٹ کے دوران اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا جو 3 ورژن اسٹینڈرڈ مینوئل ٹرانسمیشن (ایم ٹی)، اسٹینڈرڈ آٹو ٹرانسمیشن (اے ٹی) اور ایس آٹو ٹرانسمیشن (اے ٹی) میں دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ پروٹون نے پاکستان میں گاڑیوں کو متعارف کرانے کے لیے الحاج گروپ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

الحاج موٹرز نے ساگا کا ایک اسپورٹس ورژن آر 3 بھی متعارف کرایا ہے مگر اس کے صرف 100 یونٹ دستیاب ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ پاک وہیلز
فوٹو بشکریہ پاک وہیلز

پروٹون ساگا کے تینوں ورژنز میں 1299 سی سی ہارس پاور 4 سلینڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 94 ہارس پاور اور 12 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرتا ہے۔

اس انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینوئل یا 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن (مینوئل یا آٹومیٹک ورژن کے مطابق) کی سہولت موجود ہوگی۔

لمیٹٖڈ ایڈیشن آر 3 میں 1332 سی سی انجن 5 اسپیڈ مینوئل یا 4 اسپیڈ آٹومیٹک گیئرباکس آپشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

گاڑی میں مسافروں کے تحفظ کے لیے اینٹی لاک بریکنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے جبکہ ڈوئل فرنٹ ایئربیگز بھی موجود ہیں۔

اس گاڑی میں امبولائززر سسٹم، 15 انچ ایلوئے رمز، سگنل کے ساتھ سائیڈ مررز ، رئیر اسپائلرز، فوگ لیمپس ، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ اور ریموٹ کنٹرول ٹرنک جیسے فیچرز موجود ہیں۔

7 انچ کی ٹچ اسکرین بھی گاڑی میں موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ پاک وہیلز
فوٹو بشکریہ پاک وہیلز

اسی طرح ایس اے ٹی میں ڈی آر ایل ایس، اسٹیبلیٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، فرنٹ پارکنگ سنسرز اور ریورس کیمرا جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

یہ سیڈان گاڑی دیگر کمپنیوں کی سیڈان گاڑیوں جیسے ٹویوٹا یاریز، ہونڈا سٹی اور چین گن السوین کو سخت ٹکر دے گی کیونکہ یہ ان سب سے سستی ہے۔

درحقیقت یہ پاکستان میں دستیاب سستی ترین سیڈان ہے جس کا اسٹینڈرڈ ایم ٹی ورژن 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ساگا اسٹینڈرڈ اے ٹی کی قیمت 21 لاکھ 25 ہزار روپے اور ایس اے ٹی کی قیمت 22 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

آر ٹی کے مینوئل ٹرانسمیشن والے ماڈل کے لیے 21 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ آٹو میٹک ورژن کے لیے 24 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس گاڑی کو پاکستان میں اسمبل کیا جائے گا یا درآمد کی جائے گی، تاہم پروٹون کی ایکس 70 کو پاکستان میں درآمد کیا جارہا ہے اور 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران مقامی طور پر اسمبل ماڈلز دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024