• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

شائع April 5, 2021
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایکسرے میں شاداب خان کے بائیں پاؤں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی — فائل فوٹو / پی سی بی
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایکسرے میں شاداب خان کے بائیں پاؤں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی — فائل فوٹو / پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ کے باقی میچز اور دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق شاداب خان جوہانسبرگ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں بازو پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر کی تشخیص ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آل راؤنڈر کو چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ اس عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: فخر زمان کے 193 رنز کے باوجود پاکستان کو شکست

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔

قبل ازیں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سےشکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024