• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملک کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، اردنی حکام

شائع April 5, 2021
حمزہ بن حسین سابق ولی عہد تھے جن سے 2004 میں یہ منصب چھین لیا گیا تھا—تصویر: اے پی
حمزہ بن حسین سابق ولی عہد تھے جن سے 2004 میں یہ منصب چھین لیا گیا تھا—تصویر: اے پی

عمان: اردن کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے مملکت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جس میں شاہ عبداللہ دوئم کے ایک سوتیلے بھائی ملوث تھے اور کم ازکم 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم ایمن صفدی کا کہنا تھا کہ حمزہ بن حسین اور دیگر نے اردن کی 'سلامتی کو مجروح' کرنے کے لیے غیر ملکی پارٹیز کے ساتھ کام کیا۔

حمزہ بن حسین سابق ولی عہد تھے جن سے بادشاہ نے 2004 میں یہ منصب واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اردن سے فضائی حدود کا تنازع: نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ

واشنگٹن، خلیجی اتحادیوں اور عرب لیگ کی جانب سے فوری طور پر شاہ عبداللہ کی مغرب حامی حکومت کے لیے حمایت کا عزم ظاہر کیا گیا۔

قبل ازیں ہفتہ کے روز شہزادہ حمزہ بن حسین نے بی بی سی کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اردن کے حکمران پر اقربا پروری اور کرپشن کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

سابق ولی عہد نے اپنا پیغام اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے محل سے بذریعہ سیٹیلائٹ لنک بھیجا۔

جس میں انہوں نے اردن کے 'نظامِ حکمرانی' پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ان کے متعدد دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کی سیکیورٹی تفصیلات ہٹا دی گئی ہیں اور انٹرنیٹ اور فون کی لائنیں منقطع کردی گئیں۔

انہوں نے 'کسی سازش یا بدمعاش تنظیم' کا حصہ ہونے کی تردید کی لیکن یہ بھی کہا کہ ایک کروڑ افراد کا ملک بدعنوانی، اقربا پروری اور بدانتظامی میں جمود کا شکار ہوگیا ہے اور کسی کو بھی حکام پر تنقید کی اجازت نہیں۔

مزید پڑھیں: اردن کی عدالت نے 'اخوان المسلمون' کو تحلیل کردیا

اردن کے سرکاری خبررساں ادارے بترا نے کہا کہ جن افراد کو 'سیکیورٹی وجوہات' کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ان میں شاہی خاندان کے قریبی معاونین، رائل کورٹ کے 08-2007 کے سربراہ باسم عوض الله اور شریف حسن بن زید شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم جو اردن کے وزیر خارجہ بھی ہیں انہوں نے اتوار کے روز بتایا کہ مزید 14 سے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی سروس اردن کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے غیرملکی پارٹیوں کے ساتھ رابطوں کی نگرانی کررہی تھی جس میں حمزہ کی اہلیہ کو ملک سے باہر جانے کی ایک مبینہ پیش کش بھی شامل تھی۔


یہ خبر 5 اپریل 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024