• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فخر کا رن آؤٹ، تجزیہ کاروں نے ڈی کوک کاعمل 'قابل سزا' قرار دے دیا

شائع April 5, 2021
فخرزمان 193 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
فخرزمان 193 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فخرزمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ریکارڈ بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن ڈی کوک کی جانب سے انہیں آؤٹ کرنے کو ماہرین نے 'دھوکا' قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے فخرزمان کو رن آؤٹ کیے جانے کی ویڈیو بھی جاری کی اور لکھا کہ جتنی دفعہ میں نے اس کودیکھا اتنا ہی ناپسند کردیا، یہ واضح دھوکا ہے۔

خیال رہے کہ فخرزمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جرات مندانہ بلے بازی کرتے ہوئے شان دار 193 رنز بنائے تھے لیکن وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوششوں کے دوران ڈی کوک ان کی سستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں دوسری طرف متوجہ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 193رنز کی اننگز، فخر زمان نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر نے فخر کو دوسری جانب اشارہ کرتے ہوئے وکٹیں اڑا دی تھیں اور وہ معمولی فرق سے اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔

پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لکھا کہ 'کوئنٹن ڈی کوک کی طرف سے کیا یہ رن آؤٹ گیم کی اسپرٹ کے مطابق تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ان 5 پنالٹی رنز کو مت بھولیے جو پاکستان کو نہیں دیے گئے '۔

تجزیہ کار مظہر ارشد نے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'جہاں تک میں اس قانون کو سمجھتا ہوں، فخرزمان کو آؤٹ نہیں دینا چاہیے تھا اور پاکستان کو 5 پنالٹی رنز ضرور ملنے چاہیے تھے'۔

خیال رہے کہ فخرزمان نے 193 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی تاہم 342 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے اور ایک اچھے مقابلے کے بعد ٹیم کو 17 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

فخرزمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے جبکہ 155گیندوں کا سامنا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: فخر زمان کے 193 رنز کے باوجود پاکستان کو شکست

پاکستان کی جانب سے فخرزمان کے علاوہ کسی بلے باز نے نصف سنچری بھی نہیں بنائی اور پچھلے میچ میں سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلانے والے بابراعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ایک روزہ سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024