• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

193رنز کی اننگز، فخر زمان نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع April 4, 2021
فخر زمان نے 10 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد ست 193 رنز کی اننگزتراشی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
فخر زمان نے 10 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد ست 193 رنز کی اننگزتراشی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رنز کی اننگز کے باوجود فخر زمان پاکستان کو فتح سے تو ہمکنار نہ کرا سکے لیکن اس عمدہ اننگز کے ساتھ انہوں نے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

جنوبی افریقہ نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی یٹنگ لائن بری طرح سے ناکام ہوئی اور فخر زمان کے سوا کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔

پاکستان کی ٹیم ایک موقع پر 205 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی اور اسے فتح کے لیے مزید 137رنز درکار تھے لیکن اس مرحلے پر فخر زمان ڈٹ گئے۔

اوپننگ بلے باز نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیل اینڈرز کے ساتھ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کی امید پھر سے جگا دی۔

ڈبل سنچری سے محض چند قدم کی دوری پر فخر زمان وکٹوں کے درمیان سست روی سے رننگ کے نتیجے میں رن آؤٹ ہو کر وکٹ گنوا بیٹھے اور کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری اسکور نہ کر سکے۔

اوپننگ بلے باز نے 155 گیندوں پر 8 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 193 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کی ٹیم 17 رنز سے میچ ہار گئی۔

فخر زمان پاکستانی ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکے لیکن اس عمدہ اننگز کی بدولت انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

ون ڈے کرکٹ میں فخر زمان سمیت متعدد بلے باز ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں لیکن انہوں نے یہ تمام اننگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھیلیں۔

اس کے برعکس فخر نے یہ اننگز ہدف کے تعاقب میں اسکور کھیلی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے 2011 میں بنگلہ دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 150 رنز سے زائد کی اننگز نہیں کھیلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024