• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

ویوو کا نیا اسمارٹ فون ایکس 60 ٹی متعارف

شائع April 4, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنی ایکس 60 سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

ویوو نے دسمبر 2020 میں ایکس 60 اور ایکس 60 پرو پیش کیے تھے جبکہ جنوری میں ایکس 60 پرو پلس سامنے آیا اور اب ایکس 60 ٹی متعارف کرایا گیا۔

یہ نیا فون بھی ایکس 60 سے ملتا جلتا ہے تاہم پراسیسر مختلف ہے۔

ایکس 60 ٹی میں ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے جبکہ ایکس 60 میں ایکسینوس 1080 جبکہ اس کے گلوبل ورژن میں اسنیپ ڈراگون 970 پراسیسر دیا گیا۔

ایکس 60 ٹی میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اسی طرح 6.56 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر 4300 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں این ایف سی، 5 جی سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق مین کیمرے میں گیمبل اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 3498 یوآن (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024