• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صبا قمر کی میوزک ویڈیو 'چنگاریاں' کب ریلیز ہوگی؟

شائع April 4, 2021
چنگاریاں گانا صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا —فائل فوٹو: انسٹاگرام
چنگاریاں گانا صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا —فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ادکارہ صبا قمر، جنہوں نے چند روز قبل فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ ترک کرنے سے متعلق بتایا تھا، اب انہوں نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 'چنگاریاں' کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ریلیز سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا مطالبہ کرتی ہے، بار بار چوٹ سہنے کی ہمت کا'۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کا فوری طور پر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ

صبا قمر نے مزید لکھا کہ 'چنگاریاں' جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور ایک ایسی کہانی جو آپ سب سے متعلق ہے۔

انہوں نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

اداکارہ صبا قمر نے تصدیق کی کہ 'چنگاریاں' گانا 5 اپریل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کا 'قبول' لوگوں کو بھا گیا

گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا 'قبول ہے' بھی ریلیز ہوا تھا جسے چند ہی گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا۔

'قبول' کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا تھا، اس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024