• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اکشے کمار بھی کورونا کا شکار ہوگئے

شائع April 4, 2021
اکشے کمار سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے کئی اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اکشے کمار سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے کئی اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بولی وڈ اداکار اکشے کمار بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کووڈ 19 وائرس کا شکار ہوگئے۔

اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹس میں مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

بولی وڈ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج (4 اپریل کی) صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

اکشے کمار نے لکھا کہ تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے فوری طورپر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور ضروری طبی معاونت بھی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں گزشتہ دنوں میں خود سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے مخلصانہ گزارش کرتا ہوں کہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔

اکشے کمار سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے کئی اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار پریش راول بھی کورونا وائرس کا شکار

31 مارچ کو بھارتی موسیقار و گلوکار بپی کہری کو کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان دنوں عامر خان، پریش راول، کارتک آیان، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024