• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوپو نے ایف 19 سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا

شائع April 3, 2021
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے مارچ میں ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو پلس متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز کا تیسرا اسمارٹ فون ایف 19 پیش کیا گیا ہے۔

اوپو ایف 19 کو سری لنکا میں متعارف کرایا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اوپو ایف 19 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اوپر بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

ایف 19 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج اوپو کے کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

ایف 19 کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024