• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ پیمنٹس فیچر کو درپیش بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

شائع April 3, 2021
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ نے جون 2020 میں بھارت میں طویل عرصے تک آزمائش کے بعد برازیل میں اپنے پیمنٹس فیچر کو متعارف کرایا تھا مگر چند دنوں بعد ہی اسے معطل کرنا پڑا۔

برازیل کے مرکزی بینک نے واٹس ایپ پیمنٹس کو معطل کردیا تھا۔

فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کو 9 ماہ کے بعد آخرکار پھر برازیل میں ایپ کے اندر رقوم کی منتقلی کی اجازت مل گئی ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں اب واٹس ایپ صارفین ایک دوسرے کو رقوم ویزا یا ماسٹر کارڈ کے ذریعے منتقل کرسکیں گے۔

تاہم واٹس ایپ پیمنٹس کو فی الحال ادائیگیوں تک محدود رکھا گیا ہے اور صارفین کسی کمپنی سے خریداری نہیں کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم برازیل کے مرکزی بینک کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور برازیل میں اس فیچر کی دستیابی کو جلد از جلد ممکن بنائیں گے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ زیادہ محفوظ اور باسہولت طریقہ کار سے لوگوں کے کے لیے اپنی رقوم فوری طور پر منتقل کرنا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کو گزشتہ سال نومبر میں بھارت میں بھی متعارف کرایا تھا مگر اس پر 2017 سے کام ہورہا ہے۔

بھارت کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارفین ہیں۔

گزشتہ سال برازیل میں اس فیچر کو متعارف کراتے ہوئے فیس بک نے بتایا تھا کہ اس فیچر سے صارفین کو ایپ سے نکلے بغیر مقامی اداروں سے خریداریوں کی ادائیگی کرنے کا موقع مل گا اور کسی قسم کی فیس بھی الگ سے ادا نہیں کرنی ہوگی۔

مختلف ممالک میں چھوٹے کاروباری ادارے واٹس ایپ کو آن لائن موجودگی کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں، جن کو اس فیچر سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایک آسان ذریعہ مل سکے گا۔

فیس بک کے مطابق یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024