• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

لانچ سے قبل ٹیکنو اسپارک 7 کی تفصیلات سامنے آگئیں

شائع April 2, 2021
کمپنی آئندہ ہفتے ٹیکنو اسپارک 7 متعارف کرانے کے لیے تیار ہے— فوٹو: جی ایس ایم ایرینا
کمپنی آئندہ ہفتے ٹیکنو اسپارک 7 متعارف کرانے کے لیے تیار ہے— فوٹو: جی ایس ایم ایرینا

موبائل کمپنی ٹیکنو نے گزشتہ برس ہیلیو جی 70 ایس او سی، 6.8 انچ کے ڈسپلے اور کواڈ کیمرا کے ساتھ اسپارک 6 متعارف کرایا تھا۔

اب کمپنی آئندہ ہفتے ٹیکنو اسپارک 7 متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جس کی زیادہ تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن جی ایس ایم ایرینا نے اسپارک 7 کی خصوصی تصاویر جاری کی ہیں جس میں اس فون کی بنیادی تفصیلات شامل ہیں۔

جی ایس ایم ایرینا کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹیکنو اسپارک کی بیک سائیڈ ٹیکسچرڈ ہے جو رئیل می کے اسمارٹ فونز جیسی نظر آتی ہے اور اس کی ایک جانب اسپارک لکھا ہوا ہے۔

اس تصویر میں اسمارٹ فون کے کیمرے موجود نہیں ہیں جس کے باعث یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اسپارک 7 میں کتنے ریئر کیمرے ہوں گے۔

اسپارک 6 میں 16 میگاپکسل کواڈ سینسر سیٹ اپ موجود تھا تو یہ امکان موجود ہے کہ ٹیکنو 7 میں بھی کواڈ سینسر کیمرا موجود ہوگا

اسپارک 7 میں فنگر پرنٹ سینسر بیک پر موجود ہوگا جبکہ یہ فون سبز، سیاہ اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں کچھ افواہیں تھیں کہ اس اسمارٹ فون میں ٹائم لیپس ویڈیوز، ویڈیو بوکے اور سلو-مو ویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز بھی موجود ہوں گے اور اس کے دونوں فرنٹ اور ریئر کیمرا میں ٹائم لیپس فیچر ہوگا۔

علاوہ ازیں تصویر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے اسپارک 7 میں یو ایس بی-سی پورٹ، 3.5 ملی میٹر ہیڈفون جیک اور مائیکروفون نچلی سائیڈ پر موجود ہیں۔

تصاویر میں کوئی اسپیکر گرل واضح نہیں جو ممکنہ طور پر ٹاپ سائیڈ پر موجود ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025