• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا ہانیہ عامر نے شمعون اسمٰعیل سے منگنی کرلی؟

شائع April 2, 2021
عمر مختار نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر اور گلوکار شمعون اسمٰعیل کو منگنی کی مبارکباد دی تھی—فوٹو:انسٹاگرام
عمر مختار نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر اور گلوکار شمعون اسمٰعیل کو منگنی کی مبارکباد دی تھی—فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ شب ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس سے صارفین کو یہ گمان ہوا کہ شاید اداکارہ نے منگنی کرلی۔

ہانیہ عامر نے یکم اپریل کو انسٹاگرام اسٹوری میں ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک گلاب کا پھول بھی موجود تھا اور انہوں نے اسٹوری میں تاریخ بھی درج کی تھی۔

ان کی مذکورہ اسٹوری سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ شاید ہانیہ عامر نے 'منگنی' کرلی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یکم اپریل ہونے کی وجہ سے مداح الجھن کا شکار بھی ہوئے کہ کہیں اداکارہ مذاق تو نہیں کررہیں جبکہ کچھ نے انہیں مبارکباد بھی دی اور خوشی و حیرانی کے ملے جلے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

بعدازاں ہانیہ عامر کے دوست عمر مختار نے انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں اور گلوکار شمعون اسمٰعیل کو منگنی کی مبارکباد دی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہانیہ عامر اور شمعون اسمٰعیل نے اپنے اکاؤنٹس پر عمر مختار کی اسٹوری شیئر کی جس سے مداحوں کو لگا کہ اداکارہ مذاق نہیں بلکہ شوبز سے جڑی دونوں شخصیات نے سچ میں منگنی کرلی ہے۔

جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دی گئی جبکہ ہانیہ عامر کی اس اسٹوری پر شوبز سے جڑی کئی شخصیات نے بھی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعدازاں رات گئے ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قہقہے لگاتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' آپ سب کا شکریہ، جب ایسا حقیقت میں ہوگا تو میں اس سے بہتر کوالٹی کی تصویر لگاؤں گی، مجھے آپ سب سے بہت محبت ہے'۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں 'اپریل فولز' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور اس مذاق میں ساتھ دینے پر شمعون اسمٰعیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے اپنے دوستوں عمر مختار سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ہانیہ عامر کی جانب سے منگنی اور بعدازاں اپریل فولز کی اس ویڈیو کے بعد ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کررہا تھا۔

اداکارہ ہانیہ عامر کے اس مذاق پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے اور میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

مصباح نامی صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر کی ایک اور مذاق کی کوشش۔

محمد حذیفہ نے اسے سال کا سب سے بڑا پرینک قرار دیا۔

نمز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ہانیہ عامر راکڈ عاصم اظہر شاکڈ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر 2 روپے کا پرینک کرنے کے بعد۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024