• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا کا شکار سچن ٹنڈولکر ہسپتال داخل

شائع April 2, 2021
سچن ٹنڈولکر میں 28 مارچ کو عالمی وبا کی تشخیص ہوئی تھی — فائل فوٹو / اے ایف پی
سچن ٹنڈولکر میں 28 مارچ کو عالمی وبا کی تشخیص ہوئی تھی — فائل فوٹو / اے ایف پی

بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند روز بعد احتیاطی طور پر ہسپتال داخل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق 47 سالہ سچن ٹنڈولکر کورونا کا شکار ہونے کے بعد ابتدائی چھ روز گھر میں قرنطینہ میں رہے تھے۔

سچن ٹنڈولکر میں 28 مارچ کو عالمی وبا کی تشخیص ہوئی تھی۔

عظیم بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ 'طبی مشورے کے بعد احتیاط کے طور پر ہسپتال داخل ہوگیا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ چند روز میں گھر واپس آجاؤں گا، اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار

بھارت کے عظیم بلے باز کے کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی تھی۔

سچن ٹنڈولکر حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ میں انڈیا لیجنڈز ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے میدان میں اترے تھے، روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے نام سے یہ ایونٹ ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ہوا تھا۔

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں یوسف پٹھان اور عرفان پٹھان نے بھی شرکت کی تھی اور ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کو کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے جہاں یومیہ کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جو اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر، بھارت میں 4 ماہ بعد سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

سچن ٹنڈولکر کی آبائی ریاست مہاراشٹرا میں 43 ہزار سے زائد کیسز اور 249 اموات سامنے آچکی ہیں۔

اگلے ماہ اپنی 48 ویں سالگرہ منانے کی تیاری کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے 2013 میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کے کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024