• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Covid 2019

بوائے فرینڈ کے صحت یاب ہوتے ہی عالیہ بھٹ کورونا کا شکار ہوگئیں

شائع April 2, 2021

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے کورونا سے صحت یاب ہونے کے فوری بعد ہی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے علاوہ بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران متعدد بولی وڈ اداکار اور دیگر شوبز شخصیات وبا کا شکار ہوئی ہیں، تاہم ان میں سے زیادہ تر افراد میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں۔

دیگر ممالک کی طرح بھارت بھی کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہے اور حیران کن طور پر بھارت میں تیسری لہر پہلی دونوں لہروں سے تیز دکھائی دے رہی ہیں اور وہاں یومیہ 50 سے 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہور ہے ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024