• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرن کھیر بلڈ کینسر کا شکار ہوگئیں

شائع April 1, 2021
انوپم کھیر اور ان کے بیٹے سکندر کھیر  نے کرن کھیر کی بیماری کی تصدیق کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انوپم کھیر اور ان کے بیٹے سکندر کھیر نے کرن کھیر کی بیماری کی تصدیق کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ، اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی رکن کرن کھیر بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

انوپم کھیر اور ان کے بیٹے سکندر کھیر نے آج (یکم اپریل کی) صبح کرن کھیر کی بیماری کی تصدیق کی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انوپم کھیر نے کہا کہ 'افواہوں سے صورتحال بہتر نہیں ہوتی لہذا میں اور سکندر سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کرن میں ملٹیپل مائیلوما بلڈ کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے'۔

مزید پڑھیں: سنجے دت کی کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق

انوپم کھیر نے بتایا کہ 'کرن کھیر کا علاج جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گی'۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کا علاج بہترین ڈاکٹرز کررہے ہیں، وہ ہمیشہ ایک فائٹر رہی ہیں اور آگے بڑھتی ہیں۔

انوپم کھیر نے مداحوں سے اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ ان سے بہت لوگ محبت کرتے ہیں تو ان کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے تشویش اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انوپم کھیر کے علاوہ ان کے بیٹے سکندر کھیر نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں والدہ کی بیماری کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: سونالی باندرے کینسر کے علاج کے دوران ‘رو پڑیں‘

کرن کھیر کی بیماری کی تصدیق سے متعلق مذکورہ بیان چندی گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی سے پی) کے سربراہ ارن سود کے انکشاف کے بعد جاری کیا گیا۔

گزشتہ روز ارن سود نے کہا تھا کہ چندی گڑھ سے دوسری مرتبہ بھارتی پارلیمنٹ کی رکن بننے والی کرن کھیر بیماری کی تشخیص کی وجہ سے شہر سے باہر ہیں۔

—فائل فوٹو: انوپم کھیر انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انوپم کھیر انسٹاگرام

خیال رہے کہ کرن کھیر کے لیے کچھ لوگوں کی جانب سے 'لاپتا' اور 'گمشدہ' کے الفاظ استعمال کیے جارہے تھے جس پر ارن سود نے یہ انکشاف کیا تھا۔

ارن سود نے کہا تھا کہ 'میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ملٹیپل مائیلوما نامی مرض میں مبتلا ہیں اور ممبی کے ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ کرن کھیر کو باقاعدگی سے کیموتھراپی کے لیے جانا تھا۔

ارن سود نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ کرن کھیر میں نومبر 2020 میں بلڈ کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی جب 11 نومبر کو انہیں بازو کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے چندی گڑھ کے ہسپتال لے جایا گیا تھا جبکہ انہیں فریکچر یا کچھ اور نہیں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: جیسے میرا سفر ختم ہونے کو ہے ، عرفان خان

انہوں نے مزید بتایا کہ کرن کھیر خود بھی حیران تھیں کیونکہ وہ گری بھی نہیں تھی کہ چوٹ لگنے سے ایسا ہوا تھا۔

ارن سود نے بتایا کہ جب پیٹ اسکین کیا گیا تو ان کے بائیں کندھے اور دائیں بازو میں ملٹیپل مائلوما کی تشخیص ہوئی۔

![—فائل فوٹو:انڈین ایکسپریس]s(https://i.dawn.com/primary/2021/04/6065a90e2fad4.jpg)

واضح رہے کہ ملٹیپل مائیلوما خون میں موجود پلازما کے خلیوں کا کینسر ہے جو کسی بھی انفیکشن سے بچاؤ کی اینٹی باڈیز بناتے ہیں۔

کرن کھیر جو 'خاموش پانی'، 'ویر زارا' اور 'دوستانہ' جیسی فلموں میں اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں وہ 2014 میں بی جے پی کی ٹکٹ سے پہلی مرتبہ چندی گڑھ سے منتخب ہوئی تھیں اور 2019 میں بھی اسی نشست سے انتخاب جیتی تھیں۔

خیال رہے کہ کرن کھیر سے قبل بولی وڈ میں اداکار سنجے دت عرفان خان، رشی کپور، سونالی باندرے میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

عرفان خان اور رشی کپور بیماری سے کافی عرصے تک لڑنے کے بعد گزشتہ برس چل بسے تھے جبکہ سنجے دت اور سونالی باندرے نے موذی مرض پر کافی حد تک قابو پالیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024