• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

قیمتوں کے نئے طریقہ کار کے تحت ایل این جی کارگوز کیلئے 42 بولیاں موصول

شائع April 1, 2021
یہ پہلا موقع تھا جب ایل این جی کے درآمد کنندہ نے مقررہ ڈالر کے نرخ میں ٹینڈر طلب کیے۔
---فائل فوٹو: رائٹرز
یہ پہلا موقع تھا جب ایل این جی کے درآمد کنندہ نے مقررہ ڈالر کے نرخ میں ٹینڈر طلب کیے۔ ---فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے 30 اپریل سے 28 جون کے درمیان 8 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی ترسیل کے لیے ریکارڈ 12 بین الاقوامی تاجروں سے 42 بولیاں موصول کی ہیں جو قیمتوں کے اعتبار سے گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ایل ایل کی حتمی بولی کے نتائج کے مطابق اٹلی کی اینی سپا نے سب سے کم قیمتوں کے ساتھ 3 جبکہ قطر پیٹرولیم اور پیٹرو چیینا نے 2-2 کارگو اور بحرین کی وٹول بحرین نے ایک کارگو حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: اپریل کے لیے ایل این جی کی سب سے کم بولی موصول

یہ پہلا موقع تھا جب ایل این جی کے درآمد کنندہ نے مقررہ ڈالر کے نرخ میں ٹینڈر طلب کیے۔

اینی سپا اے کو تین کارگو کے لیے سب سے کم بولی لگانے والا قرار دیا گیا جو 6.7 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) تینوں مہینوں کے لیے ہے۔

قطر پیٹرولیم نے مئی میں دو کارگو کے لیے سب سے کم بولی لگائی جو 6.825 اور 6.925 فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی ٹینڈر ڈیفالٹ پاکستان کے لیے رحمت بن گیا

پیٹرو چین کمپنی 8-9 جون اور 27-28 جون ونڈ ڈیلیوری کے لیے بالترتیب 6.835 اور 6.885 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ساتھ کامیاب رہی۔

وِٹول نامی کمپنی نے 31 مئی کے کارگو کے لیے 6.835 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا کامیاب بولی لگائی۔

اگرچہ بولی میں مجموعی طور پر 12 تاجروں نے حصہ لیا لیکن کسی بھی کارگو پر 8 سے زیادہ بولیاں نہیں لگیں جبکہ ایک کارگو کو صرف 3 بولیاں موصول ہوئیں۔

کورگو کے لیے کامیاب بولی لگانے والوں کے علاوہ بی بی انرجی، گنور سنگاپور، بی پی سنگاپور، ڈی ایکس ٹی کموڈٹیز، ٹرافیگورا، پوسکو انٹیل، ٹوٹل گیس اینڈ پاور اور این او او سی شامل تھے۔

مزیدپڑھیں: ایل این جی اسپاٹ مارکیٹ میں پاکستان کو سرد مہری کا سامنا

خریداری کے قواعد میں نرمی کے ساتھ پی ایل ایل نے 20 مارچ کو فکسڈ ڈالر کی قیمت پر 8 امپورٹ کارگوز طلب کیے اور 30 اپریل سے 28 جون کے درمیان فراہمی کے لیے سخت ٹینڈرنگ شیڈول کیا تھا۔

30 اپریل کو کارگو کی فراہمی کے لیے 30 مارچ کو بولی کی تاریخ مقرر کی گئی جس کے بعد چار دیگر کارگو ہفتے کے فرق سے مئی اور تین جون میں آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024